بولنگ اور فیلڈنگ کنسلٹنٹس کی تلاش، پی سی بی نے2بڑے نام چن لیے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان ہے، جس کے لیے پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان کے دور میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکے کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کیا تھا۔

غیر ملکی کنسلٹنٹس کی ممکنہ تقرری سے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تجربہ کار بین الاقوامی کرکٹرز کی شمولیت کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button