ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (جانو ڈاٹ پی کے) عزمِ استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی، جس کے بعد انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرکے انہیں نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button