گھرمیں بنائیں مزیدار چکن فجیٹا سموسے

اجزاء:
فِلنگ کے لیے:
چکن بون لیس — 250 گرام، باریک کٹی ہوئی
شملہ مرچ — 1 عدد، باریک کٹی ہوئی
پیاز — 1 عدد، باریک کٹی ہوئی
چیز — ½ کپ، کدوکش کی ہوئی
لہسن — 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
کالی مرچ — ½ چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
پاپریکا — 1 چائے کا چمچ
سویا سوس — 1 کھانے کا چمچ
لیموں کا رس — 1 کھانے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
تیل — 2 کھانے کے چمچ
سموسے کے لیے:
سموسہ پٹی — حسبِ ضرورت
میدہ — 2 کھانے کے چمچ
پانی — حسبِ ضرورت
تیل — فرائی کرنے کے لیے
ترکیب:
پین میں تیل گرم کرکے لہسن ڈالیں اور چند سیکنڈ بھونیں۔ اب چکن شامل کرکے تیز آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ چکن کا پانی خشک ہو جائے۔
اس میں پیاز اور شملہ مرچ شامل کریں اور 2 سے 3 منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں تاکہ سبزیاں ہلکی سی کرنچی رہیں۔ پھر لال مرچ، کالی مرچ، زیرہ، پاپریکا، سویا سوس، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ چولہا بند کرکے فِلنگ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
سموسہ پٹی کو کھول کر اس میں ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچ چکن فجیٹا فِلنگ رکھیں اور اوپر تھوڑی سی کدوکش چیز ڈالیں۔ پٹی کو تکون کی شکل میں لپیٹیں اور میدے میں پانی ملا کر بنے ہوئے پیسٹ سے کنارے اچھی طرح بند کردیں۔
کڑاہی میں تیل درمیانی آنچ پر گرم کریں اور سموسے سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔ گرم گرم چکن فجیٹا سموسے گارلک سوس، چلی گارلک سوس یا مایونیز ڈِپ کے ساتھ پیش کریں۔



