وزیراعظم شہباز شریف سے امیر مقام کی ملاقات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی پر اہم گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بالخصوص جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے انعقاد اور انتخابی عمل کے حوالے سے انجینئر امیر مقام کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح، ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button