مریم نواز ای بائیک اسکیم میں طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ نہ لینے کا حکم جاری کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کے لیے ای بائیک کی ماہانہ 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں الیکٹرک بائیک اسکیم کا دائرہ کار سرکاری ملازمین، جنرل پبلک اور ڈیلیوری بوائز تک بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔
حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس ادا کرے گی، جبکہ بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ طلبہ کو ای بائیک چلانے کی دو روزہ مفت تربیت بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی 6 ہفتوں کے اندر یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اسکیم پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔



