عائشہ شرافت کیس: رجب بٹ کی بریت کی درخواست، سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر چار ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کیس کی سماعت کی، جہاں رجب بٹ کی جانب سے علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کردی۔
عدالت میں آج بریت کی درخواست پر بحث ہونا تھی، تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔



