تل ابیب میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

رملہ (آن لائن) اسرائیل کے سب سے بڑے شہر تل ابیب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا واقعہ ڈیزینگوف اسٹریٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ حملہ آور جنین سے تعلق رکھنے والا اٹھائیس سالہ فلسطینی نوجوان رعد حازم تھا، جسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ۔ یہ واقعہ ڈیزینگوف اسٹریٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ اس جگہ متعدد بار اور ریستوراں واقع ہیں۔ اس فائرنگ سے قبل ملک بھر میں ہونے والے دیگر حملوں میں 11 افراد کی ہلاکت رپورٹ کی جا چْکی ہے

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button