ایران کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات جاری،اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان واحد ثالث ہے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے،مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں۔واضح رہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔



