اوکاڑہ،پیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، تجاوزات کا سامان زیر تحویل، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، کارروائی کے دوران سڑک کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ عوامی شکایات اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے پیش نظر تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی اور سڑکوں پر کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی، انہوں نے دکانداروں اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ازخود تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مزید برآں متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔



