سردار رام سنگھ محکمہ انسانی حقوق سندھ میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوکل پرسن مقرر

ڈهرکي ( رپورث وجے کمارچاولا ) معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے انسانی حقوق راج ویر سنگھ سوڈا سے سردار رام سنگھ کی ملاقات، تقرری کا نوٹیفکیشن وصول کر لیا کراچی سردار رام سنگھ نے معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے انسانی حقوق، محترم راج ویر سنگھ سوڈا صاحب سے ملاقات کی اور محکمہ انسانی حقوق، حکومتِ سندھ میں فوکل پرسن برائے تحفظِ حقوقِ مذہبی اقلیتیں مقرر کیے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وصول کیا۔تقرری کے بعد سردار رام سنگھ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔سردار رام سنگھ ایک سماجی کارکن اور انسانی و اقلیتی حقوق کے لیے سرگرم رہنما ہیں، جو طویل عرصے سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی بہبود، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔بطور فوکل پرسن، وہ مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ کاری اور اقلیتی حقوق کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر سردار رام سنگھ نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، خلوص، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور معاشرے میں امن، مساوات، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تمام مذہبی اقلیتوں کے مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے ان کے آئینی حقوق کے تحفظ اور ایک پُرامن، مساوی اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button