دباؤمسترد،برطانیہ نے ایران جنگ میں شامل ہونے سے پھر انکار کردیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے ہر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران جنگ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران جنگ پر حکومتی پالیسی پیش کی۔انھوں نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمان میں مزید کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور اس جنگ میں حصہ نہ بننے کی حکومتی پالیسی کو تبدیل کرانے کے لیے مجھ ہر کافی دباؤ ڈالا گیا۔برطانوی وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کسی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکاؤ گا اور نہ میں اپنا فیصلہ تبدیل کروں گا۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس جنگ میں شامل ہونا ہمارے قومی مفاد میں نہیں اس لیے ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ میرا مؤقف کیا ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں یہ تو نہیں بتایا کہ یہ دباؤ کس نوعیت کا تھا اور کس کی جانب سے تھا تاہم یہ اشارہ دیا کہ اس دباؤ میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعات بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button