اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا شہر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا شہر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا شہر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ اور ٹارگٹ کے حصول کی ہدایات، انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کی چیکنگ کی، انہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو محنت سے کام کرنے کی ہدایات دیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے مقررہ ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے، انہوں نے ٹیموں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور جذبے کے ساتھ سرانجام دیں، انہوں نے مزید کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے مائیکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ہر گھر تک رسائی حاصل کی جائے، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں ٹیموں کی مسلسل نگرانی کریں اور درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے، انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک ایسی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی



