پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

کوہاٹ(جانوڈاٹ پی کے)توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کیلئے بڑی خوش خبری آگئی۔کوہاٹ میں نشپا بلاک کے براگزئی ایکس ون کنویں سے تیل اورگیس کی سب سے بڑی دریافت ہوئی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے یومیہ15ہزار5بیرل تیل اور45.36ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔کنویں سے2028تک تیل کی یومیہ پیداوار25ہزار بیرل اور گیس کی پیداوار 60ایم ایم ایس سی ایف تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار دو سو میٹرک ٹن تک لے جایا جائے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لائے گی۔او جی ڈی سی کی مسلسل کامیابیاں ملکی توانائی سیکیورٹی کے لئے اہم سنگ میل ہیں۔ان دریافتوں سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 329 ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا۔



