مستقل امن کیساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمنا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے ۔ جنگ بندی اور مستقل امن کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمنا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حالیہ امریکا ایران جنگ کے مضمرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی سفیر نے پاکستان کے دوران جنگ جان دار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے اظہار تشکر کیا۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی عوام ، علما کا مضبوط اور متوازن موقف قابل تحسین ہے۔مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے ۔ جنگ بندی اور مستقل امن کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمنا ہے۔ اسلامی بلاک جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ بھی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کی خودمختاری کا احترام ہونا چاہیے، مسلم اُمّہ کا مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

مزید خبریں

Back to top button