ٹھٹھہ،گجوشھر کی گلیوں اور سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن )گجو شھر کی گلیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی سال 2024 میں ٹینڈرز منظور ہونے کے باوجود شھر کی گلیوں اور سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا

مین نیشنل ھائی وے پر واقع ضلع ٹھٹھہ کا اھم شھر گجو ترقیاتی کاموں سے محروم سال 2024 کے دوران گجو شھر کی سڑکوں اور گلیوں کو پکا کرنے کے لیے 27500 ایس ایف ٹی سیمنٹ پیونگ بلاکس اور گلیاں پکی کرنے کا ٹینڈر اخباروں میں شائع ہوا تھا جس کے بعد گجو کے شھریوں ایک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی یاد رہے گجو شہر کی اکثر گلیوں اور سڑکوں کی گذشتہ کئی سالوں سے خستہ حالت ہو چکی تھی۔ ٹینڈر شائع ہوئے تقریباً 2 سال گزر چکے ہیں لیکن گجو شہر کی گلیوں اور راستوں کی حالت ابھی تک ویسی ہی ہے۔ پورے دو سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک کام شروع نہیں ہو سکا ذرائع کے مطابق گجو شہر کے لیے پیور بلاک ورکس کے لیے محکمہ ہائی ویز کی جانب سے چیک بھی جاری کیے گئے تھے لیکن متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے کام شروع نہیں کیا گیا جا سکا ۔ گجو شھر کے رہائشیوں نے بااختیار افراد سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی جانچ کرائی جائے تاکہ پتہ چلے کہ دو سال گذرنے کے باوجود مذکورہ گلیوں اور سڑکوں کا کام کیوں شروع نہیں ہو سکا اور اگر اس کام کے نام پر چیک جاری ہوئے ہیں تو وہ چیک کس بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔ گجو کے رہائشیوں نے اپنی گلیوں اور سڑکو کی مرمت جلد شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیک ایشو ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے کی انکوائری کرا کے ان کے وسوسوں کو دور کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button