سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی مالیاتی تعاون کا اعلان

واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو رواں ماہ بڑی ادائیگیوں کے بعد مالیاتی استحکام بارے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی مالیاتی تعاون کا اعلان کیا، 5 ارب ڈالر سعودی ڈپازٹ کو بھی مزید طویل مدت کیلئے توسیع دی جائے گی۔

واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اجلاسوں کے موقع پر پاک سعودی وزراء خزانہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی مالی معاونت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا، جون تک زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، پاکستان نے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کامیابی سے واپس کر دیا، بیرونی ادائیگیوں کی بروقت تکمیل کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، پاکستان جی ایم ٹی این پروگرام اور پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی فنڈنگ کے ذرائع بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کئے گئے ہیں، حکومت کا معاشی استحکام اور اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button