جنگ پھر سے ٹل گئی :​ایران ،امریکہ ڈیل طے؟

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​مشرق وسطیٰ کے بحران میں ایک بہت بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والی مسلسل سفارت کاری کے نتیجے میں ایران اور امریکہ ایک حتمی معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رواں ہفتے، 18 سے 20 اپریل کے درمیان، اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک اور بڑا دور منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ممکنہ طور پر "ڈیل” کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس بار یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اس تاریخی معاہدے کا کریڈٹ لینے اور "وننگ ٹرافی” اٹھانے کے لیے نائب صدر جے ڈی وانس کے ہمراہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

​رپورٹس کے مطابق، جن اہم نکات پر ڈیڈ لاک تھا ان میں لچک پیدا ہو گئی ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک "سن سیٹ کلاز” (Sunset Clause) پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایران 20 سال تک ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دے گا۔ سب سے اہم پیش رفت ایران کے پاس موجود 440 کلوگرام افزودہ یورینیم کے حوالے سے ہے، جسے اب کسی تیسرے فریق (روس، چین یا پاکستان) کے سپرد کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز کے معاملے پر بھی امریکہ مشترکہ کنٹرول کے مطالبے سے پیچھے ہٹتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ ٹول ٹیکس کے طریقہ کار کو پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر اثر انداز ہوئے بغیر طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کے اس کلیدی کردار کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کی جانے والی اس ‘پنچایت’ نے خطے کو ایک ہولناک جنگ سے بچانے کی امید پیدا کر دی ہے۔

​اس متوقع ڈیل اور ٹرمپ کے ممکنہ دورہ اسلام آباد کی مزید سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ اس لنک پر مکمل دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button