لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لندن میں ایوان فیلڈ کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی، نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنےکا واقعہ افسوسناک ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نجی اسکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔

اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ میری طبعیت ٹھیک ہے، اللّٰہ کا شکر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button