کالا باغ ڈیم قصہ پارینہ، واٹر سیکیورٹی نیا چیلنج!

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی ریاست نے خاموشی کے ساتھ اپنے سیکیورٹی ڈاکٹرائن میں ایک ایسی تبدیلی کر دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان تو نہیں ہوا لیکن اس کے اثرات دور رس ہوں گے۔ ریاست نے اب "واٹر سیکیورٹی” کو دفاعی ترجیح قرار دے دیا ہے۔ حالیہ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں، جن میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم اور چیئرمین واپڈا شریک تھے، یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارت اب پاکستان کا پانی 28 دنوں تک روکنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے، جو کہ پہلے صرف 12 دن تھی۔ اس سنگین خطرے سے نمٹنے کے لیے ریاست نے متنازع کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری صدر زرداری کو سونپ دی ہے۔ یہ ایک بڑی اسٹریٹجک تبدیلی ہے جہاں ریاست نے کالا باغ ڈیم اور 18 ویں ترمیم جیسے حساس معاملات پر صوبوں کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے مفاہمت کا راستہ چن لیا ہے۔

​دوسری جانب، ایک دلچسپ اور سنسنی خیز خبر فورٹ عباس سے سامنے آئی ہے جہاں ‘نواز شریف’ اور ‘شہباز شریف’ نامی دو بھائیوں کے خلاف آن لائن فراڈ کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ تاہم، یہ سابق وزیراعظم نواز شریف یا موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نہیں بلکہ ان کے ہم نام شہری ہیں جن کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 5 مئی تک ضمانت منظور کر لی ہے۔ سیکیورٹی ڈاکٹرائن میں تبدیلی اور ان نام نہاد ‘نواز و شہباز’ کے خلاف مقدمے کی دلچسپ تفصیلات جاننے کے لیے سید عمران شفقت کا وی لاگ ضرور دیکھیں، لنک نیچے موجود ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button