یمن میں حوثی ٹھکانوں پراتحادی افواج کی کارروائیاں،127اسلحہ ڈپواور میزائل لانچرزتباہ کرنے کادعویٰ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب فائر کیے گئے حوثی میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء کے بعض علاقوں میں حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے۔
ترجمان اتحادی افواج نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے سب متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا کے حملے بین الاقوامی فضائی آمدورفت کے لیے خطرہ ہیں اور ان کارروائیوں سے غیر ملکی مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ رہی ہیں۔
انہوں نے حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کو بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی افواج حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔



