بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے، قریبی دوستوں اور بھائیوں کے ساتھ سادگی سے سالگرہ منائی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے، انہوں نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی اور اس موقع پر اپنے بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی سالگرہ کے کیک پر بیٹ اور بال کی اشکال بنائی گئی تھیں، جو کرکٹ سے ان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔بابر اعظم کی سالگرہ کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔



