وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 920 ہوگئی، 3 ہزار سے زائد زخمی

وینزویلا(جانوڈاٹ پی کے)وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 360 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں یکے بعد دو شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی، زلزلوں کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 920 افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 3 ہزار 360 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر دارالحکومت کاراکس میں کئی عمارتیں گر گئیں، جس کے باعث متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں، شدید زلزلے سے کاراکس ائیرپورٹ بھی متاثر ہوا جس کے سبب فلائٹ آپریشن بند ہوگیا، وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں 2 بڑے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایک درجن سے زائد زلزلے آچکے ہیں جبکہ اگلے ہفتے کے دوران 5 شدت کے ایک اور زلزلے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی طور پر ایک لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button