بدین میں پلاٹ کے نام پر لاکھوں روپے کامبینہ فراڈ،تاجر کی پریس کلب میں فریاد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین کے نوجوان شہری تاجر اقرار علی فاروقی نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ زید عرف سنی بھنڀرو اور ان کے بھائی اقبال بھنڀرو نے پلاٹ کے نام پر ان سے 5 لاکھ 3 ہزار روپے وصول کرکے مبینہ فراڈ کیا ان کے مطابق فیصلے کے تحت رقم واپس کرنا تھی، تاہم ملزمان نے ایزی پیسہ کے ذریعے صرف 60 ہزار روپے واپس کیے، جبکہ بقیہ رقم دینے سے انکار کر رہے ہیں اقرار علی فاروقی نے بنک چیک میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مقررہ تاریخ پر نیشنل بینک جانے پر معلوم ہوا کہ متعلقہ اکاؤنٹ بند ہے انہوں نے بتایا کہ چیک پر بینک میمو لگوانے کے بعد واقعے کا مقدمہ بھی درج کرا چکے ہیں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کے کچھ دنوں سے موٹر سائیکلوں پر سوار کچھ افراد ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور مقدمہ واپس لینے کے لیے فون اور سامنے آ کر دھمکیاں دے رہے ہیں دوسری صورت میں جوابی مقدمہ درج کرانے اور نتائج بھگتنے کے لیئے تیار رہنے کی دهمکياں دی رے ہیں بدین کے نوجوان شہری تاجر اقرار علی فاروقی نے آئی جی سندھ،ڈی ئیے جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کے نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ان سے فراڈ کے ذریعے ہتھیلی گئی رقم واپس کرائی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے



