پشاور میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، حادثے میں 2بچے جاں بحق

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پشاور کے علاقے سیفن بڈھ بیر میں شادی میں شرکت کے لیے جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 8 خواتین اور بچوں سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button