خیبر پختونخواحکومت کامالی طور پرکمزورٹی ایم ایز کواضافی گرانٹ دینےکافیصلہ

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا حکومت نے مالی مشکلات کا شکار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو اضافی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
لوکل کونسل بورڈ نے اس حوالے سے تمام تحصیل میونسپل افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ اضافی گرانٹ صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق گرانٹ کو کسی دوسرے مقصد یا مد میں خرچ کرنے پر پابندی ہوگی۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لوکل کونسل بورڈ نے 10 نومبر کو تمام ٹی ایم ایز کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو گرانٹ کے استعمال سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



