آصفہ بھٹو کی حناجاویدکے اہلِخانہ کوانصاف کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی

آصفہ بھٹو زرداری کی حنا جاوید کے اہلِ خانہ سے ملاقات، قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے آج پارلیمنٹ میں مرحومہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کے حصول کی جدوجہد میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ حنا جاوید کے قتل کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کے اہلِ خانہ انصاف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق حنا جاوید کے اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی جامع اور باریک بینی سے تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہلِ خانہ کے اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button