پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کادیرینہ معاملہ قانون سازی سے حل ہوگیا،طاہراشرفی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کا دیرینہ مسئلہ قانون سازی کے ذریعے حل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں درپیش مشکلات دور ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مدارسِ عربیہ، ان کے ذمہ داران، دینی وفاقوں اور تعلیمی بورڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔حافظ طاہر اشرفی کے مطابق باہمی اعتماد، مسلسل مشاورت اور تعاون کے نتیجے میں مدارسِ عربیہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ انہوں نے متحدہ مدارس کونسل، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور تمام دینی وفاقوں کی مشترکہ کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل کا حل ایک اہم کامیابی ہے، جس سے دینی مدارس کے انتظامی امور میں سہولت پیدا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button