یو ایچ ایس پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان،8ہزار271امیدواروں میں سے2ہزار131کامیاب

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس میں مجموعی طور پر 8 ہزار 271 امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

میڈیسن اینڈ الائیڈ گروپ میں 2 ہزار 939 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جن میں سے 744 کامیاب ہوئے۔ سرجری اینڈ الائیڈ گروپ ون میں 959 امیدوار شریک ہوئے اور 248 کامیاب قرار پائے، جبکہ گروپ ٹو میں ایک ہزار 31 امیدواروں میں سے 274 نے کامیابی حاصل کی۔

اینستھیزیا کے امتحان میں 338 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 86 کامیاب ہوئے۔ آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی میں ایک ہزار 136 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جن میں سے 287 کامیاب قرار پائے۔

آپتھلمولوجی میں 189 میں سے 51، ای این ٹی میں 197 میں سے 51، پیتھالوجی میں 114 میں سے 29، پیڈیاٹرک میڈیسن میں 485 میں سے 126 اور سائیکاٹری میں 186 امیدواروں میں سے 52 کامیاب ہوئے۔

ریڈیالوجی میں 411 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 108 کامیاب قرار پائے۔ آپریٹو ڈینٹسٹری میں 64 میں سے 18، اورل سرجری میں 120 میں سے 30، آرتھوڈونٹکس میں 62 میں سے 16، پیریوڈونٹولوجی میں 14 میں سے 4 اور پروسٹوڈونٹکس میں 26 امیدواروں میں سے 7 نے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ یو ایچ ایس کا پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button