بین ڈکٹ کی167رنز کی طوفانی اننگز،انگلینڈ کا سری لنکاکو387رنزکاہدف

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔

میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم انگلش بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹام بینٹن نے 74 رنز بنائے، جبکہ کپتان ہیری بروک نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اس سیریز میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنے کا خواہاں ہے، تاہم اس میچ کا نتیجہ فائنل کی دوڑ پر اثرانداز نہیں ہوگا، کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرچکا ہے، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے دوسرے بڑے اہداف میں شمار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button