پاکستانی گانا ’الفاظ‘ عالمی موسیقی کے بڑے چارٹ میں چھا گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی گانا ’الفاظ‘ اسپاٹیفائی کے ٹاپ 50 گلوبل چارٹ میں شامل، عالمی سطح پر 39ویں پوزیشن حاصل کرلی
پاکستانی موسیقی نے عالمی سطح پر ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ زین علی، ذوہیب علی اور حمزہ ملک کا گانا ’الفاظ‘ اسپاٹیفائی کے ٹاپ 50 گلوبل چارٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
گانا ’الفاظ‘ بدھ کے روز عالمی چارٹ پر 39ویں نمبر پر رہا، جبکہ اس سے ایک درجہ اوپر عالمی شہرت یافتہ گلوکار دی ویکنڈ اور جینی کا گانا ’ون آف دی گرلز‘ موجود تھا۔
اسی چارٹ میں اولیویا روڈریگو چھٹے، جسٹن بیبر اور نکی مناج 15ویں، ہیری اسٹائلز 28ویں جبکہ مائیکل جیکسن 34ویں نمبر پر رہے۔
اردو اور پنجابی زبان پر مشتمل گانا ’الفاظ‘ مسلسل مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ گانا اسپاٹائف کے پاکستان اور بھارت کے ٹاپ 50 چارٹس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔ عالمی چارٹ میں اس کی شمولیت پاکستانی موسیقی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اجاگر کرتی ہے۔



