بلاول بھٹوکااپوزیشن کوانتخابی اصلاحات میں کرداراداکرنےکامشورہ

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے عمل میں فعال کردار ادا کرے اور پارلیمانی کمیٹیوں میں اپنے ارکان کی شرکت یقینی بنائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے ارکان کو کمیٹیوں میں بٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، تاہم اپوزیشن کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ارکان کی فنانس کمیٹی میں عدم شرکت سے پارلیمان کمزور ہوا ہے، کیونکہ پارلیمان طاقتور ہوگا تو تمام سیاسی جماعتیں بھی طاقتور ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ وہ اپنے پاس موجود اختیار کو استعمال کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے لیکن اگر اپوزیشن اس میں شریک نہ ہو تو ایسی کمیٹی بنانے کا کیا فائدہ ہوگا؟

مزید خبریں

Back to top button