ضلع بدین میں پولیس کاکریک ڈاؤن،گٹکا،آئس اور وسکی برآمد

ماتلی (اے۔ایم۔گدی رپورٹر جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی سمیت ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرکے 2600 گٹکے کے ساشے و پوریاں، 6 گرام آئس اور وسکی کی 5 پنٹس برآمد کرلی گئیں، جبکہ روپوش ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث روپوش ملزم خلیل احمد چانڈیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500 مین پوریاں برآمد کرلیں، جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہوگیا۔ گلاب لغاری پولیس نے روپوش ملزم نظار علی عرف کالو چانڈیو کو گرفتار کیا۔ شہید فاضل راہو پولیس نے آئس فروشی کے الزام میں علی غلام عرف علی ملاح کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 گرام آئس برآمد کی، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں گٹکا فروشی کے الزام میں شیر خان جاکھرو کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے 1100 سفینا ساشے برآمد کیے گئے۔ ٹنڈو غلام علی پولیس نے تین ملزمان عمران خاصخیلی، امان علی خاصخیلی اور عبدالحمید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مین گٹکے کی 1000 پوریاں برآمد کرلیں، جبکہ کڈھن پولیس نے محبوب علی ملاح کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے وسکی کی 5 پنٹس برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر روپوش و اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button