مولانا نے ریاستی اداروں کیخلاف غلاظت کہی،تمام حدیں پار کردیں،اب احترام کی کوئی وجہ نہیں رہی،محسن نقوی برس پڑے

محسن نقوی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں، لیکن اب کوئی وجہ نہیں رہی کہ ان کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام کو کاروبار کے لیے استعمال کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، جبکہ اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام کے لوگ کہتے تھے کہ گورنر راج نافذ کریں اور ہمیں پی ٹی آئی سے نجات دلائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب نہ ریاست سے کوئی نوکری ملنی ہے اور نہ ہی کوئی ٹکٹ ملنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ریاست پر حملہ کرے گا تو اسے ضرور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ جب تک ریاست سے فائدے حاصل ہوتے رہیں، تب تک ریاست اچھی لگتی ہے، لیکن جب ریاست کی جانب سے کچھ نہ ملے تو وہ بری لگنے لگتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چند روز قبل بھی ریاستی اداروں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔محسن نقوی نے واضح الفاظ میں کہا کہ زیرِ بحث معاہدہ بالکل دفاعی معاہدہ نہیں تھا۔



