کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت دونوں وکلا کو سزائیں دینے کا حکم دیا۔

فیصلے سے قبل مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم دونوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا۔

مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت نے اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کو مقرر کیا، جنہوں نے استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر سات گواہ عدالت میں پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف یہ مقدمہ 25 اکتوبر 2024 کو درج کیا گیا تھا۔ دونوں وکلا اس کیس میں ضمانت پر تھے۔

مزید خبریں

Back to top button