اینکر اقرار الحسن کو ایک اور دھچکا، سیشن عدالت نے بھی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) اینکر پرسن اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مجسٹریٹ کے بعد سیشن عدالت سے بھی مسترد ہو گئی، جس کے بعد وہ بدستور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت شرقی میں اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

اقرار الحسن نے مجسٹریٹ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم یہاں سے بھی انہیں ریلیف نہ مل سکا۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن اقرار الحسن اس مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد مقدمے کی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button