سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترا ہے۔

میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ انگلینڈ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

یہ مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے فائنل میں پہنچنے کے بعد لیگ مرحلے کا آخری میچ ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے اس کے نتائج کی اہمیت محدود ہو گئی ہے۔ انگلینڈ اب تک سیریز میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور آخری لیگ میچ میں کامیابی کے لیے کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی کے ساتھ حاصل کیے جانے والے دوسرے بڑے ہدف کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button