ذوالفقار آباد منصوبہ سندہ کی ساحلی پٹی پر قبضے اور ایک نیا اسرائیل بنانے کا منصوبہ ہے، ایاز لطیف پلیجو

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)ترجمان قومی عوامی تحریک کے مطابق قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سندھ دشمن منصوبے، متنازعہ اسکیم ذوالفقار آباد، ذوالفقار آباد ڈیولپمنٹ کے نام پر کھاری چھان کی دیہہ پالکی میں 2195 ایکڑ ساحلی زمین الاٹ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اقتدار کے لیے وحدت اور وسائل پر سودے بازی کر رہی ہے۔ کوئلہ، پیٹرول، گیس، بجلی، کارونجھر، گورکھ سمیت تاریخی مقامات کو نیلام گھر بنایا گیا ہے۔ ذوالفقار آباد ساحلی پٹی سمندر پر قبضے اور ایک نیا اسرائیل بنانے کا منصوبہ ہے، جسے سندھ کے کروڑوں عوام رد کر چکے ہیں، اس کے باوجود سندھ دشمن منصوبہ جاری رکھنا سندھ سے زیادتی اور دشمنی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دنیا میں ساحلی پٹی کے لوگ خوشحال اور امیر ترین ہیں لیکن بدقسمتی سے سندھ کی ساحلی پٹی میں رہنے والے لوگ انتہائی غربت کا شکار ہیں، ان لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا حکومت کا کبھی بھی ایجنڈا نہیں رہا۔ سندھ حکومت بتائے کہ ساحلی پٹی میں رہنے والے لوگوں کو 19 سال کی حکمرانی میں کون سی سہولتیں دی گئی ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ساحلی پٹی پر لاکھوں لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ خوراک، تعلیم اور صحت کی سہولت سے محروم بنایا گیا ہے۔ لوگوں کے پاس بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔ حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، جسے ہم رد کرتے ہیں۔ فوری طور پر غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی زمین واپس کی جائے اور ذوالفقار آباد منصوبہ دفن کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button