17 سالا نوجوان ارشاد علی بروھی نے درخت میں پھندا لگاکر خد کشی کرلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )چھتوچنڈ کے قریب 22 آر ڈی کے پاس گائؤں علی گوہر بروہی کے رہائشی 17 سالہ نوجوان ارشاد علی ولد عبدالرزاق بروہی نے درخت میں رسی سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا درخت میں لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش گاؤں والوں نے دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے پہنچ کر ورثاء کے ساتھ مل کر خودکشی کرنے والے نوجوان ارشاد علی بروہی کی لاش درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دیر سے نوجوان ارشاد علی کسی معاملے پر گھر سے ناراض ہو کر نکل گیا جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھا کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



