پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بنگلا دیش دورے کیلئے منیجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمر گل اور اسد شفیق کے پاکستان ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی تاہم اس سیریز کی ٹیم منیجمنٹ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل کو بولنگ کوچ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق عبدالسعد کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ وہ ویمن کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ منسلک ہوں گے ۔
سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ ریڈ بال کرکٹ کے طور پر ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے۔



