اوکاڑہ:پروجیکٹ مینیجر ستھرا پنجاب کا عید کیمپس کا دورہ، ورکرز میں کھانا اور مشروبات تقسیم

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پروجیکٹ مینیجر ستھرا پنجاب ایجنسی وسیم اشرف کا عید کیمپس کا دورہ، انہوں نے عید الاضحیٰ کیمپس میں موجود ورکرز میں کھانا، پانی اور جوسز تقسیم کیے۔ پروجیکٹ مینیجر ستھرا پنجاب نے ورکرز کو عید کے اختتام تک اسی جذبے اور محنت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کیں۔ پروجیکٹ مینیجر ستھرا پنجاب ایجنسی وسیم اشرف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عیدالاضحی پر صفائی کے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شدید موسم میں جان کی پرواہ کیے بغیر کام کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت عوام کو صاف ستھرے ماحول کا تحفہ دینا ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اسی طرح محنت سے عوامی خدمت کریں گے



