وفاقی حکومت کا درآمدی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ، ایک لاکھ 7 ہزار 739 ٹن کیلئے ٹینڈر جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے درآمد کی گئی چینی کو برآمد کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کردیے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

ٹی سی پی کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے 28 ستمبر 2026 تک الیکٹرانک بولیاں ای پیڈز کے ذریعے طلب کی گئی ہیں، جبکہ موصول ہونے والی تمام بولیاں 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ ٹینڈر میں مینول بولیاں قبول نہ کرنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

یہ اقدام اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹی سی پی کے پاس موجود درآمدی چینی کے اسٹاک کو برآمد کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی، جس پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button