مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک موڑ پر؟امریکی سفارتخانے کا شہریوں کیلئے ہنگامی انتباہ

عمان (جانو ڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر امریکی سفارتخانے نے اردن میں موجود امریکی شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی صورتحال مزید بگڑنے سے پروازیں منسوخ ہونے اور فضائی حدود بند ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے کے تناظر میں سفری مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، جبکہ ایران اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انتباہ میں امریکی کاروباری اداروں اور امریکا سے وابستہ مقامات کو ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔

اردن میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور سائرن سمیت ہنگامی انتباہی نظام کے ذریعے جاری ہونے والی ہدایات کو سنجیدگی سے لیں۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سفری صورتحال پر نظر رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محتاط رہنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button