اسد قیصراورمولانافضل الرحمان کاسعودی عرب میں رابطہ،شوکت یوسفزئی نے اصل وجہ بتا دی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وضاحت کی ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے سعودی عرب میں رابطہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کے حوالے سے ہوا تھا۔شوکت یوسفزئی کے مطابق اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے کا مقصد اے پی سی کے انعقاد سے متعلق مشاورت کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو مشورہ دیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کچھ تاخیر سے منعقد کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button