خیبرپختونخوا میں گورنر راج یاایمرجنسی؟پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریوں یانظربندی کی تیاریاں،کل اہم بیٹھک ہوگی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے طرزِ عمل پر وفاقی حکومت کی جانب سے سخت حکمت عملی تیار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے رفقاء سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل مجوزہ حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ وفاقی حکومت کو دی جانے والی بریفنگ اور مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی گرفتاریوں یا نظر بندی سے متعلق تیاریوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی صورت میں سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیس اور بیوروکریسی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی بھی زیرِ غور ہے،احتجاج کے لیے باہر نکلنے والوں کے خلاف گرفتاریوں اور قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ احتجاج محدود کرنے کے لیے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button