ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد سعودی ایئرلائن کے ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واقعے کے وقت طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور اس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ تاہم حکام کی جانب سے فوری طور پر جانی نقصان کے حوالے سے تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے ریاض ایئرپورٹ اور سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض کی جانب آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا گیا۔ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور طیارے کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button