آبنائے ہرمز میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ایران کا غیر مجاز نقل و حرکت پر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کیا ہے کہ غیر علاقائی طاقتوں کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، ایران اس اہم بحری گزرگاہ میں کسی بھی غیر مجاز اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

اپنے بیان میں میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی فوج کی بحری افواج جدید اور تباہ کن ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ملک کی بحری حدود کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی کمانڈر انچیف نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز نقل و حرکت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی بحری حدود کی نگرانی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس حوالے سے کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے۔ ایرانی کمانڈر انچیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس گزرگاہ کی سکیورٹی اور وہاں بحری نقل و حرکت کے معاملات خطے میں اہمیت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button