بنوں کینٹ حملے میں ملوث شعیب کا بھائی بھی ٹانک آپریشن میں ہلاک

ٹانک (جانو ڈاٹ پی کے) ٹانک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بھٹنی گروپ سے تھا۔ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسامہ بھی شامل تھا، جسے بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشت گرد شعیب کا بھائی بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button