جنوبی افریقا کی ناوی پلے نوبیل امن انعام کی حقدار قرار، عالمی قانون اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کا اعتراف

اوسلو (جانو ڈاٹ پی کے) ناروے کی نوبیل کمیٹی نے سال 2026 کے نوبیل امن انعام کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن نوانیتھم ’’ناوی‘‘ پلے کو اس اعزاز سے نواز دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ناوی پلے کو امن کے فروغ اور بین الاقوامی قانون کے لیے ان کی طویل جدوجہد کے اعتراف میں نوبیل امن انعام دیا گیا۔ ان کا قانونی اور عدالتی کیریئر نسل پرستی کے دور سے شروع ہو کر بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور جنگی جرائم کے احتساب تک پھیلا ہوا ہے۔

ناوی پلے نے جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی قانونی مدد کی۔ وہ روانڈا کے لیے قائم بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سمیت مختلف عالمی عدالتی اداروں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔وہ 2008 سے 2014 تک اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق بھی رہیں۔ اس وقت وہ عالمی عدالتِ انصاف کی جج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔نوبیل کمیٹی کے مطابق ناوی پلے کی خدمات بین الاقوامی قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور جنگی جرائم کے ذمہ داروں کے احتساب کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔نوبیل امن انعام کی تقریب 10 دسمبر 2026 کو اوسلو میں منعقد ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button