مستونگ (جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رات گئے دھماکوں کے نتیجے میں مزید دو رابطہ پل تباہ ہوگئے، تاہم پولیس کے مطابق واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکا ژلی کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں رابطہ پل تباہ ہوگیا، جبکہ دوسرے پل کو ژلی قبرستان کے نزدیک دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔دونوں واقعات رات گئے پیش آئے۔ دھماکوں کے بعد پلوں کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم دھماکوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔