بدین میں روڈوں کی تعمیرات کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں پر سیپرا کا نوٹس، 4 جون کو اہم اجلاس طلب

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سيپرا نے محکمہ ہائی ویز بدين ڈویژن کی جانب سے بدین ضلع میں روڈوں کی تعمیرات کے لیئے حال ہی میں ڈیڑھ ارب روپے کی ہونے والی اين آئی ٹی میں ہونے والی بے ضابطگيوں کا نوٹس لے لیا ہے  اور سیپرا نے رويو کميٹی کا اهم اجلاس 4 جون 2026ع پر طلب کرلیا ہے خبر کے مطابق محکمہ ہائی ویز بدین ڈویژن کی جانب سے بدین ضلع میں مختلف روڈوں کی ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے  تعمیرات کے کاموں کی  این آ ئی ٹی کے ذریعے ٹھیکداری فرموں سے ٹینڈر ز طلب کیئے تھے ان این آ ئی ٹیز میں حصہ لینے والے ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد نے کچھ دن پہلے محکمہ ہائی ویز بدین ڈویژن اور ایس ای  کی آ فیس کے سامنے احتجاجی کرتے ہوئے الزام لگا یا تھا کے سیپرا کے قانون کی الٹ ٹینڈرز میں بے ضا بطگیاں کی گئی ہیں اور لاکھوں روپے ایڈوانس کمیشن لیکر من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں ان  بے ظابطگیوں کے خلاف گورنمنٹ کنٹریکٹر عبد الغفار مہر کی جانب سے محکمہ ہائی ویز بدین ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی این آ ئی ٹی نمبر T01134-250004 کے خلاف سیپرا کے رولز پی پی 2010 کے رول 31 کے تحت اپیل درج کی گئی ہے جس پر سندھ پبلک پروکیو مینٹ ریگیولر اتھارٹی کی جانب سے جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس 4 جون 2026 بروز جمعرات ساڑھے نو بجے کراچی میں سیپرا کی کمیٹی روم میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت  مینیجنگ ڈائریکٹر اسیپرا کرینگے سیپرا کی جانب سے سپرنٹیڈنٹنگ انجنیئر/چیئرمین سی آ ر سی ورکس اینڈ سروسز بدین اور ایگزیکٹیو انجنیئر ہائی ویز ڈویژن بدین کو بھی پابند کیا گیا ہے کے وہ ذاتی طور پر پیش ہوں مذکورہ این آ ئی ٹی اور ٹینڈرز کاروائی کا مکمل اصل رکارڈ بھی پیش کریں تاکہ اپیل کی صحیح طریقے سے سماعت ہو سکے اور یکطرفہ فیصلے سے بچا جا سکے نوٹس کی کاپی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز حکومت سندھ جائزہ کمیٹی کے چیئرمین اور میمبرز سمیت اپیل کندہ بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں اور اپیل کندہ ٹھیکدار عبد الغفار مہر کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کے وہ مکمل اصل رکارڈ اور ثبوتوں سمیت مقررہ تاریخ پر جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں

سیپرا کی جانب سے بے ظابطگیوں کی اپیل پر نوٹسسز جاری ہونے اور تمام رکارڈ اور ٹینڈرز کاروائی پیش کرنے کی ہدایات پر محکمہ ہائی ویز بدین ڈویژن کے افسران عملے اور سپرنٹیڈنٹنگ انجنیئر اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ٹھیکیداروں نے صحافیوں کو بتایا کے محکمہ ہائی ویز بدین ڈویژن کے ایکسیئن سعید بلیدی  پر پہلے سے نیب میں تحقیقات چل رہی ہے اور اب بھاری کمیشن دیکر انہونے اپنی پوسٹنگ بدین میں کرائی ہے دوسری طرف محکمہ ہائی ویز بدین ڈویژن کے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے بدین ضلع میں روڈوں کی تعمیرات کا کام جون میں رواں مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے مکمل کرنے ہیں لیکن ٹینڈرز میں بے ظابطگیوں اور ٹھیکیداروں کے احتجاج اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کمیشن کے باعث مقررہ وقت پر روڈوں کی تعمیرات مکمل ہونا نظر نہیں آتا ہے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کے ڈیڑھ ارب روپے سے اب تک مبینہ چالیس کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم پیشگی ادائیگی کردی گئی ہے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کے ان ٹھیکیداروں میں ایسے ٹھیکدار بھی شامل ہیں جن کے پاس پہلے سے ہی روڈوں کے کام ہیں لیکن مکمل نہیں ہو سکے ہیں اور کمیشن کے عیوض ان روڈوں کی ایڈوائس رقم کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے محکمہ ہائی ویز ڈویژن بدین کے ذرائع نے بتایا کے بدین ڈویژن میں ہونے والی کرپشن میں محکمہ ہائی ویز ڈویژن سے لیکر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں جو انتہائی با اثر ہیں اور کسی صورت آپنے خلاف ایسی کاروائیوں کو آ گے بڑھنے نہیں دینگے اور چار جون کے اجلاس کی کاروائی سے ہی واضع ہو جائیگا

مزید خبریں

Back to top button